باراں دیدہ

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - وہ جس پر مینھ پڑ چکا ہو، جیسے : کشت باراں دیدہ۔ (نوراللغات، 527:1) ٢ - تجربہ کار، کارآزمودہ۔ "الفاروق کا لکھنے والا سال خوردہ اور باراں دیدہ معلوم ہوتا ہے۔"      ( ١٩١٩ء، مہدی، مکاتیب مہدی، ٤٠ )

اشتقاق

فارسی زبان میں اسم 'باراں' کے ساتھ مصدر دیدن سے مشتق صیغہ حالیہ تمام 'دیدہ' بطور لاحقہ لگنے سے 'باراں دیدہ' مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٥٩ء میں "سروش سخن" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - تجربہ کار، کارآزمودہ۔ "الفاروق کا لکھنے والا سال خوردہ اور باراں دیدہ معلوم ہوتا ہے۔"      ( ١٩١٩ء، مہدی، مکاتیب مہدی، ٤٠ )